آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں ؟ شہباز حکومت نے غیر متوقع اعلان کردیا

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی ۔مہنگائی زیادہ ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے حق میں ہوں لیکن وزیراعظم
شہباز شریف پٹرول کی قیمت بڑھانے کے حق میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اس وقت 75روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی سستے فروخت ہورہے ہیں۔ پاکستان کی ایکسپورٹ 30 بلین ڈالرز کے قریب ہے۔ پاکستان میں اس وقت امپورٹ کی اسپیڈ 75بلین ڈالرز کی ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی اجناس 8 بلین ڈالرز کی امپورٹ کی جارہی ہیں ۔2 بلین سے زائد کپاس امپورٹ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے مہنگائی کو کنٹرول کرینگے اور پیٹرول کی قیمتیں ایڈجسٹ کرینگے۔ پی ٹی آئی رہنمائی کرے سوشل میڈیا کیسے چلتا ہے ؟ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے کیسے لیتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہ بتائیں کہ معیشت کیسے ٹھیک ہوگی.

Leave a Comment