صبا قمر شادی کب کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

Advertisements

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق ایک بار پھر تمام تر سوالوں پر اظہار خیال کردیا۔ اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ صبا قمر نے
شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔‘ ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کردی، مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ 50 برس کی بھی ہوجائیں تو میں آپ سے شادی کرنے پر راضی ہوں۔ صبا قمر نے شادی کی پیشکش کو مداح کی ذرہ نوازی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔ ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں صبا قمر کے ہمراہ بلال عباس، اعجاز اسلم، اشنا شاہ، عماد عرفانی ودیگر بھی شامل تھے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment