ڈی آئی جی صاحب نے کہا یار گپیں کیوں لگا رہے ہو اپنی ڈیوٹی کرو ۔۔۔۔

Advertisements

کراچی (ویب ڈیسک)شاہراہ فیصل پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان بھیس بدل کر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے پاس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سگنل کے قریب پانچ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے کچھ دور بیٹھ کر گپیں لگانے میں مصرو ف تھے،اس دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان ذاتی گاڑی اور سادہ کپڑوں میں
ان کے پاس پہنچ گئے اور عام شہری بن کر ان سے کہا کہ آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ جا کر ڈیوٹی کریں۔ جس پرایک اہلکار نے کہا کہ ’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘ ۔ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment