بوتل کا کیپ جب حلق میں پھنس گیا!!! کس طرح ایک ٹیچر نے بچے کی جان بچائی؟ جان بچانے والا ایک ایسا طریقہ جو ہر کسی کو سیکھنا چاہیے

Advertisements

نیو جرسی: (ویب ڈیسک) نیو جرسی کے ایک سکول میں ایک استاد کی حاضر دماغی اور ٹریننگ کی بدولت ایک طالب علم کی جان بچ گئی۔ ایسٹ اورنج کمیونٹی چارٹر اسکول کا 9 سالہ طالب علم رابرٹ اپنی ریاضی کی کلاس میں تھا اسٹو دنٹس جم کلاس سے واپس آئے تو بچے کو شدید پیاس محسوس ہوئی۔
لیکن وہ جلدی میں اپنے ہاتھوں سے بوتل کا کیپ نہیں اتار سکا۔ اس نے اپنے دانتوں سے کیپ اتارنے کی کوشش کی تو کیپ پانی کے پریشر کے ساتھ اس کے منہ میں چلا گیا اور حلق میں پھنس گیا اور اسی وقت اس کا دم گھٹنے لگا۔رابرٹ سنک کی طرف بھاگا اور کھانسنا شروع ہو گیا لیکن وہ کیپ اگلنے میں کامیاب نہ ہو سکا اسکا بری طرح دم گھٹ رہا تھا کہ وہ کسی طرح اپنی ٹیچرMiss Jenkins کے ڈیسک پر پہنچا اور گلے کی طرف اشارہ کیا۔ تیسری جماعت کی مس جینیس جینکنز ایک well trained ٹیچرتھی وہ اسی وقت فوراً حرکت میں آگئی اور پریشان ہوئے بغیر Heimlich maneuverکرنا شروع کر دیا ۔ تھوڑی دیر میں کیپ باہر تھا۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ان کے بروقت فرسٹ ایڈ سے ایک بچے کی جان بچ گئی۔ رابرٹ پری K کے بعد سے چارٹر اسکول میں طالب علم ہےاس لیے اسکول اس کا دوسرا گھر ہے۔اسکول انتظامیہ نے بچے کا اسکول ڈسپنسری میں چیک اپ کروایا اور رابرٹ کی ماں کو فون کیا تاکہ انکو حالات سے آگاہ کیا جائے۔ رابرٹ کے والدین ٹیچر کے بہت شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ایک ذمہ دار ٹیچر ہونے کا ثبوت دیا۔ کیونکہ اسکول ایسی جگہ ہے جہاں بچے اپنا آدھا دن گزارتے ہیں اور ان کا یہ وقت بحفاظت گزرنا چاہئے۔ Heimlich maneuver کیا ہے؟ یہ کسی شخص کے ونڈ پائپ سے رکاوٹ کو ہٹانے کے لیے ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار ہے جس میں ناف اور پسلی کے درمیان پیٹ پر اچانک زور دار دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ تاکہ دباؤ سے
حلق میں پھنسی ہوئی چیز باہر آ جائے۔ امریکی ڈاکٹر Henry Heimlich نے اس کو تخلیق کیا۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور امریکی ریڈ کراس نے اس تیکنیک کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ ہر انسان کو اس کا استعمال آنا چاہئے کیونکہ ہماری روزمرہ زندگی میں ہمارے آس پاس ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بالخصوص بچوں اور بڑوں میں چوکنگ کے واقعات بہت عام ہیں۔ اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ اپنے ٹیچرذ کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دیں تاکہ ٹیچر پریشان ہوئے بغیر ایسے اقدام کر سکے کہ کسی کی جان بروقت بچائی جا سکے۔ Heimlich maneuver تیکنیک سیکھنے میں انتہائی آسان ہے۔ اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دینا درج ذیل وجوہات کی بناء پر بہت ضروری ہے:یہ حالات کو سنگین ہونے سے روکنے میں مدد کرتا ہے – ابتدائی طبی امداد ایک عارضی علاج کے طور پر کام کرتی ہے جب تک کہ پروفیشنل میڈیکل عملے تک مریض نہ پہنچ جائے۔ یقیناً مؤثر ابتدائی طبی امداد کسی کی جان بچا سکتی ہے ۔ ایک ٹیچر ہونے کی حیثیت سے اپنے والد کی سکھائی ہوئی Heimlich maneuver کی تیکنیک کو استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جب ایک بچی کے حلق میں آئس کیوب پھنس جانے کی وجہ سے وہ بری طرح چوک کر رہی تھی۔ میرے اس عمل سے اسکول انتظامیہ نے ٹیچرز کے لئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا بھی انتظام کیا جو کہ ایک انتہائی تعمیری عمل تھا۔ اسکولوں کو اس امر کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔

Leave a Comment