عثمان بزدار کے 10 ارب روپے کے اثاثے : سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا اعلان

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار کی مبینہ مالی بدعنوانی کے خلاف محکمہ انسداد بدعنوانی سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر
رہے ہیں، عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا، فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا گیا، ایمنیسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کے لیے تھی، ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی بدعنوانی چھپانی تھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب انسداد بدعنوانی میں آج درخواست دائر کریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپوں کا ریٹ لگایا گیا، عثمان بزدار کا 4 ایکڑ کا ملتان میں اسپینش ولا ہےجس کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے، عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب 5 ارب روپے کی زمین لی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ڈمی وزیر اعلیٰ تھے جن کے ذریعے بدعنوانی کروائی گئی، فرح گوگی کی آمدن کی کوئی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑ کا ریٹ لگایا گیا، بدعنوانی کا منصوبہ بنی گالہ سے چلایا جاتا رہا ہے، عثمان بزدار،
فرح گوگی اور ان جیسے لوگوں کو صرف بدعنوانی کے لیے لایا گیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چند کروڑ کے اثاثے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ٹیکسٹائل مل میں 12 کروڑ کی سرمایہ کاری ہے، عثمان بزدار کو لگانے کا مقصد ایسا ڈمی لگانا تھا جو خود بھی مال کمائے، بنی گالا میں بھی دے، عثمان بزدار کے ذریعے 10 ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنائے گئے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں اور عمران خان کے سفر پر خرچوں کے پیسے کہاں سے آئے؟ عثمان بزدار نے غریب عوام کے حق پر دھاوا بولا، بزدار نے ملک کے وسائل کو بےدردی سے لوٹا، عمران خان نے سہولت کار کا کام کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عمران خان کے دور میں کسان نے 10 گنا زیادہ قیمت پر کھاد خریدی، عثمان بزدار کو تمام چوری کا جواب دینا ہوگا۔

Leave a Comment