جو کام 50 سالوں میں نہیں ہوا وہ ’ فرح بی بی ‘ ایک دن میں کیسے کروا لیتی تھی؟ علاقہ مکینوں نے بتا دیا

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک گاؤں میں لگادیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخو پورہ میں خاتون اول کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک ہی گاؤں میں
لگادیے گئے ہیں۔لوگ کہتے ہیں 50 سال میں کبھی ایسا کام نہیں ہوا جو فرح خان نے ایک سال میں کام کر وادیے۔ گاؤں میں بہترین سڑکیں، غریبوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام، پناہ گاہ موجود ہیں، ہسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ گاؤں میں پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں لیکن اسی گاؤں سے 200 میٹر کے فاصلے پر دوسرے گاؤں ماچھی، میں کچھ بھی نہیں ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں، اسپتال بھی نہیں ہیں۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیسی بھی تھیں انہوں نے اپنے گاؤں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

Leave a Comment