فرح گجر دبئی میں کس کے گھر پہنچی؟ انکے اعزازمیں کس نے افطار ڈنر کا اہتمام کِیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

دبئی(نیوز ڈیسک )خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کودبئی پہنچیں، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سیدبئی پہنچی تھیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ
روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی کی مؤقف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی اور ان کے امارات میں رہائش پذیر قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب اصرار کیا گیا کہ سنگین کرپشن کے الزامات پرجواب درکار ہے تاکہ معاملہ شفاف ہوجائے اس پر ان کے قریبی حلقوں کا کہنا تھاکہ پیغام فرح کوپہنچا دیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب دیا جائے گا۔

Leave a Comment