شادی اور وہ بھی دلہن کے بغیر :

Advertisements

حیدرآباد(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے ٹنڈو فضل میں علاقہ مکینوں نے شادی کے خواہش مند ایک ذہنی معذور شخص کی بغیر دلہن شادی کرا دی۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام فصیل ہے جس کی شدید خواہش تھی کہ اس کی بھی شادی ہو تاہم اس کی ذہنی صحت کے پیش نظر ایسا
ناممکن تھا مگر علاقہ مکینوں نے دلہن کے بغیر ہی شادی کروا کر اس کی یہ خواہش پوری کر دی۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے فیصل کو عروسی جوڑا پہنایا اور سہرا باندھ کر دولہے کی طرح تیار کیا اور بارات کی شکل میں ایک جگہ پر لے گئے جہاں انہوں نے تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا۔ وہاں دولہا کے لیے ایک سٹیج بھی بنایا گیا تھا۔ علاقے کے لوگ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment