عمران خان کی حکومت کے گرنے کے بعد فاطمہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں! بڑا اعلان

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ
ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔فاطمہ بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں کہ ”پرانا”پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پْرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment