بریکنگ نیوز

Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر زریں بندیال نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ 2019ء سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن تھیں، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ اب خاندانی مصروفیات کی وجہ سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتیں، سحر زریں بندیال نے اپنے
عہدے سے استعفی یکم اپریل کو دیا تھا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر بندیال کی شادی ن لیگی رہنما پرویز ملک کے صاحبزادے بیرسٹر احمد پرویز ملک سے 2013ءمیں شادی ہوئی تھی۔ سحربندیال خود بھی ایک وکیل ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment