نواز شریف اور آصف زرداری نے خریدو فروخت کے لیے کیا کرنا شروع کر دیا؟

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری نے خرید و فروخت کے لئے بوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں لیکن ان کا ناکام ہونا نوشتہ دیوار ہے، یہ لوٹ مار کے اپنے پیسے سے ممبران کو پیشکش نہیں کر رہے بلکہ اپنے حواریوں
کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جنہیں حکومت میں آنے کے بعد کرپشن کی کھلی چھوٹ کے ذریعے واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور ان شا اللہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شریف برادران ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرپشن کاکاروبار کرتے ہیں او رجب بھی ان کے مفادا ت کو ٹھیس پہنچے گی یہ اکٹھے ہو جائیں گے اور ساڑھے تین سال میںقوم نے اس کے کئی ٹریلر دیکھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سویلین بالا دستی، جمہوریت ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے اور دکھ کے ساتھ یہ کہتے نہیں تھکتی تھی کہ یہاںکوئی بھی وزیر اعظم مدت پوری نہیں کر سکا اور آج اپنے مفادات کے لئے ان سب نعروںکو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ (ن) اور پیپلز پارٹی والے نورا کشتی لڑتے تھے لیکن پہلی بار ان کے مقابلے میں عمران خان کی صورت میں نڈر اورجراتمند لیڈر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب وزیر اعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کا علم بلند کیا تو اس دن سے سازشوںمیں تیزی آ گئی ہے ۔

Leave a Comment