کئی دلوں پر راج کرنے والی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ۔پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا انتقال

Advertisements

معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔خیال رہے کہ یاور مہدی ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے۔ طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے۔
اپنی خدمات کے سببیاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا۔ یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment