اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شادی ہوئی ہے مریم نواز کو وزیراعظم ہی دیکھ رہا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میں تو مریم نواز کو 2018ء سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ
جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں ، مریم نوازکی وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں ، روحانی ہے،کسی غیر جمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپنا ہاتھ جدا کر دیں گے ، ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 ء میں قید میں نہ جاتے ، ہم وزیراعظم ہوتے ، ہماری ڈیل آئین ، جمہوریت ، مولانا فضل الرحمان اور 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہے ، اگر ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو جنرل راحیل شریف کو ایکسٹینشن دے کر 2023ء تک وزیراعظم رہتے ، نواز شریف ڈیلوں پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی دسمبر تک ہو جائے گی ، ہو سکتا ہے دسمبر تک الیکشن کا اعلان ہو جائے اور جنید کی شادی آگے کرنی پڑ جائے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ