’’تحریک انصاف اب سیاست کے قابل نہیں رہی ،اس لیے۔۔۔‘‘ ترین گروپ کا تہلکہ خیز اعلان

Advertisements

لاہور( نیوز ڈیسک ) جہانگیر ترین گروپ کے رکن ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اورکیا بدبختی ہوگی کہ اس میں پانچ ، پانچ گروپ بن گئے ہیں، یہ جماعت اب اس قابل نہیں کہ سیاست کر سکے اس پارٹی کو تواب ویسے ہی ختم ہو جاناچاہیے ۔ پنجاب اسمبلی آمدکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق ترین گروپ کے اراکین وزیر اعلیٰ
کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ،تحریک انصاف کی اس سے ابتر صورتحال کیا ہو گی کہ عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اورکیا بد بختی ہو گی کہ اس میں پانچ ،پانچ گروپ بن گئے ہیں ، یہ جماعت اب اس قابل نہیں کہ سیاست کر سکے اس لئے اس پارٹی کو اب ختم ہونا چاہیے ۔

Leave a Comment