محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ جذباتی ہوگئیں، اپنا پہلا پیغام جاری کر دیا

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ نے شوہر کے اس فیصلے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، آپ کی نمبر 1 پرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔
محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے ٹوئٹر پر کرکٹر کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس میں جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو میں اُس وقت کافی جذباتی تھی۔ انہوں نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، نازیہ نے خود کو حفیظ کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی نمبر 1 پرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال پہلےخوبصورت سفر کا آغاز کیا، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ آخری ورلڈ کپ جوکھیلا تو اس میں میری خواہش پاکستان کے فاتح سکواڈ میں شامل ہونا تھا ، اس کے علاوہ مجھے کوئی لالچ نہ تھا، ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتنے کی خواہش پوری ہوئی، آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے میں اپنے لڑکوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان ٹیم کی جیت ہمیشہ میری جیت ہو گی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے جو بھی کرکٹ کھیلی اس سے مطمئن ہوں ، پاکستان کیلئے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے ، فینز نے 18 سالہ کیریئر میں ہر جگہ سپورٹ کیا ، ملک کیلئے بغیر کسی لالچ کے کھیلا ہوں ، میں نے کبھی پیسہ کمانے کا نہیں سوچانہ ہی کبھی فیئرویل میچ کا خیال آیا ۔ اپنے مستقبل سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلے تمام تقاضے پورے کروں گا پھر کوچنگ سے متعلق سوچوں گا۔

Leave a Comment