’’خان تو گیا،فیصلہ ہوچکا،اب کوئی واپس نہیں آئے گا‘‘ ضمانت پر رہا صحافی محسن بیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )معروف صحافی محسن بیگ نے کہا ہے کہ خان تو گیا، فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب کوئی بھی واپس نہیں آئے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محسن بیگ کا کہناتھا کہ عمران خان آپ کھیلے پہلے بھی نہیں تھے،آپ کو کھلایا گیا تھا اورآپ اب بھی نہیں کھیل سکیں گے ، پی ٹی آئی حکومت کاجانا
اب واضح ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہی ہے جو لوگوں کو ساتھ جوڑ کر رکھے،وہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ ایسا رویہ رکھے کہ وہ ان کے ساتھ جڑ جائیں لیکن آپ بتائیں عمران خان نے کیاکیا ہے ؟انہوں نے تو پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ارکان اور اپوزیشن کے ساتھ گالم گلوچ کی ہے،سیاست میں اگر آپ کسی کو نکالنے کے لیے گالم گلوچ یہ ان پر الزام لگاتے ہیں تو ایسا کرنے سے آپ لوگوں کا اعتماد کھو دیتے ہیں۔محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وہ ورکرز جنہوں نے آپ کےلیے دھرنا دیا ہے،ماریں کھائیں ہیں ان کا کیا بنایا ہے آپ نے؟ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بات چیت جاری ہے،فیصلہ ہو چکا ہے کہ اب کوئی واپس نہیں آئے گا،الفاظ اپنی قیمت خود ادا کرتے ہیں،اور آپ اب گالیوں اور الزام ترشی کی قیمت ادا کرو گے۔انہوں نے کہا کہ کون سی ایسی حکومت ہے جو تصادم کروائے،حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن والوں کی طرح جلسے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی آئین کو مانتی ہی نہیں ہیں۔ان کو جلسے کرنے پر تین تین بازنوٹسز آچکے ہیں لیکن ان کا رویہ آپ نے دیکھا کہ کیسا ہے۔

Leave a Comment