ان کے گھر کے ملازم بھی امیر ہیں ۔۔۔۔ جانیں مکیش امبانی کے گھر کے ملازمین کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

Advertisements

مکیش امبانی کا شمار دنیا کی امیر اور بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک اور معروف صنعتکار ہیں۔ مکیش امبانی بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی دولت اور شہرت کی وجہ سے پہچان رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ ان کے والد بھی ایک مشہور کاروبار شخصیت تھے۔ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کمیونیکیشن،
موبائل فونز کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ تیل ریفائنری انڈسٹریز کے بھی مالک ہیں۔ امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے اثاثوں کی کل مالیت 500 ہزار کروڑ سے زائد ہے۔مکیش امبانی جب خود اتنے مالدار شخص ہیں تو یقیناً ان کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین بھی اسپیشل ہوں گے۔آج ہم آپ کو ان کے ملازمین کے بارے میں بتائیں گے جن کی ماہانہ تنخواہ جان کر ہی آپ دنگ رہ جائیں گے۔مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے عالیشان گھر کا نام اینٹیلیا ہے اور اس میں لگ بھگ 600 ملازم کام کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 600 افراد پر مشتمل عملہ اس مکان کی دیکھ بھال اور صفائی کے کام پر معمور ہے۔ ان 600 ملازمین میں گارڈنرز سے لے کر شیف اور ہاؤس کیپنگ کا عملہ اور سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔لائیو مرر ویب سائٹ کے مطابق ، مکیش اور نیتا امبانی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے عملے کو ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل یہ تنخواہ کا شروعات 6 ہزار سے ہوئی تھی اور کام کے مطابق بڑھتی رہی ہے۔ لیکن کچھ سال قبل ہر ایک کی تنخواہ بڑھا کر 2 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی۔ گھریلو ملازمین کے بارے میں بات کریں تو ، لائیو آئینے کے مطابق ، انہیں 2 لاکھ روپے تنخواہ بھی ملتی ہے ساتھ ہی طبی انشورنس سے لے کر ان کے بچوں کو تعلیمی الاؤنس کی فراہمی بھی ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مکیش امبانی کے کچھ نوکروں کے بچے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے جا چکے ہیں۔

Leave a Comment