پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی ’ کرپٹو کرنسی ‘ کس کے پاس ہے؟2016 میں مریم نواز کو کیا بتایا تھا؟ وقار ذکاء کے تہلکہ خیز انکشافات

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں اس وقت کرپٹو کرنسی کی گونج سنائی دے رہی ہے، اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وقار ذکاء کی جانب سے ناقابلِ یقین انکشافا ت کر دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار ذکاء نے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے استعمال
سے ملکی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، یہ نہ تو غیر قانونی ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے ذمرے میں اتی ہے، اگر یہ غیر قانونی ہوتی تو پھر امریکہ میں سرعام اس کرنسی کے استعمال کے لیے اے ٹی ایم مشینز نہ لگائی جاتیں۔ وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ میری مریم نواز سے 2016 میں ملاقات ہوئی تھی تب میں نے انہیں کرپٹو کرنسی کے بارے میں بتایا تھا وہ بھی اس معاملے کو لے کر سنجیدہ تھیں لیکن پھر سیاسی حالات بدل گئے، میری فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ بھی خواہاں ہیں کہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کا نظام متعارف کروایا جائے ، پالیسی میکرز کی بھی یہی خواہش ہے، دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا کہنا تھاکہ ہماری تحقیق کےمطابق پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹوکرنسی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان حکومت ایسے اصول بنائے کہ کرپٹو کرنسی دبئی میں نہیں پاکستان میں تبدیل ہو۔بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی کے لیے اصول بنا دیے گئے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلہ سازی نہ کرنا ہے۔

Leave a Comment