بلاول بھٹو کی شادی کب اور کس سے ہو گی؟ جیالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Advertisements

پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔ خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاسی شخصیت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ
سال یا 2023 میں ہوگی۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment