موجیں لگ گئیں موجیں ۔۔۔!! نئے سال سے پہلے تنخواہوں میں زبردست اضافہ

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے سال سے پہلے مزدور کی یومیہ اجرت میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ایک مزدور کی یومیہ اجرت میں محض 23 روپے کا اضافہ کر کے گزشتہ یومیہ اجرت 777 روپے سے 800 روپے یومیہ کر دی ہے۔جبکہ پنجاب حکومت نے ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ کر کے 1100 روپے
یومیہ تک پہنچا دیا۔حکومت نے مالی کی یومیہ اجرت میں بھی 50 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 850 روپے کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مہنگائی میں پسے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور اور 31 مارچ تک پنجاب کے تمام 3 کروڑ خاندانوں کو “نیا پاکستان صحت کارڈ” کی سہولت کا بھی اعلان کیا تھا، جس سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ تک کے مفت علاج کی سہولت دستیاب ہو گی اور وہ پینل پر موجود کسی بھی پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال سے اپنا علاج مفت کروا سکیں گے۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment