(ن)لیگ ہل کر رہ گئی!!!! اہم رہنماء پی ٹی آئی میں شامل، بڑا نام عمران خان کو پیارہ ہوگیا

Advertisements

شیخوپور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کو اپنےہی گڑھ لاہور ڈویژن میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم این اور سینئر نائب صدر میاں جاوید لطیف کے قریبی ساتھی اور متحرک رہنما میاں منور اقبال نے ن لیگ کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود
کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے پارٹی عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق لیگی رہنما میاں منور اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو قیمتی سرمایہ سمجھنے والے سیاستدان ہی کامیاب ہوتے ہیں اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک سیاسی لیڈر میں ہونی چاہیے، وہ میاں خالد محمود کی شخصیت سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment