بجلی کے بل اتنے زیادہ کیوں آئے ؟ آخر کار پاکستانیوں کے سوال کا جواب مل گیا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) حکومت نے شہریوں کیلئے بجلی اتنی زیادہ مہنگی کر دی ہے کہ کئی پاکستانیوں کے اس مرتبہ آنے والے بلوں کو دیکھ کر اوسان ہی خطا ہو گئے ، ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس ، بنیادی ٹیرف اور سرچارج کی مد میں کیا گیا ، 2021 میں بجلی 18 روپے 71 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی
گئی ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 9 بار اضافہ کیا گیا، بجلی صارفین پر 650 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالاگیا،ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں بجلی 12 روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، فروری میں بجلی کابنیادی ٹیرف ایک روپیہ 95 پیسےفی یونٹ بڑھایا گیا ،اکتوبرمیں بجلی ایک روپیہ 72پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ، اکتوبر 2021 میں ایک روپیہ 25 پیسے کاسرچارج بھی لگایا گیا ۔ نومبرمیں بجلی کابنیادی ٹیرف ایک روپیہ 68 پیسےفی یونٹ تک بڑھایاگیا ،جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسےفی یونٹ مہنگی کی گئی ،فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment