ڈالر لائیں انعام پائیں ۔۔۔

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک)’’ڈالر لائیں انعام پائیں‘‘ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک نئی انعامی اسکیم متعارف کرائی ہے ، جس کے تحت ڈالر جمع کرانے پر انعام دیا جا ئیگا۔مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ اس نئی سکیم کے تحت منی چینجرز جتنے ڈالرز بینک میں جمع کرا ئینگے اتنے ہی روپے انعام حاصل کر پا ئینگے ۔اس سکیم کے تحت ایکسچینج
کمپنیوں کو موصول ہونے والی 100 فیصد ترسیلات زَر انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کرنی ہوں گی اور ہر شامل کردہ امریکی ڈالر کے عوض انہیں ایک روپیہ ملے گا۔اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں پر لازم تھا کہ وہ ترسیلات زر کا کم از کم 15 فیصد انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کریں۔سکیم پر عمل درآمد کیلئے سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے آنے والی ترسیلات سے متعلق ضابطے میں ترمیم کی ہے ۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ ایکسچینج کمپنیاں کافی مقدار میں ترسیلات زر وصول کرتی ہیں اس لیے اس سکیم سے انٹر بینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی سیالیت بہتر ہوگی۔مزید برآں فراہم کردہ ترغیب سے متوقع طور پر تمام ایکسچینج کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ مزید ترسیل کنندگان اور پاکستان میں ان کے وصول کنندگان سے رابطے کریں اور زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر لانے کی کوشش کریں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment