اپوزیشن کا صدرِ مملکت کے مواخذے کی تحریک کا فیصلہ !!! نیا صدر کس پارٹی سے ہو گا ؟ بڑی خبر

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک )اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور جلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جس کے بعد اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا بھی فیصلہ ہو گیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
کیاہے کہ متحدہ اپوزیشن نے صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کر لیاہے ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی ، نئے صدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم ہو گئی ہے ، طے ہو گیاہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا پھر جمعیت علماءاسلام میں سے ہو گا ، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا ۔یاد رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادا اور اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا نے تیزی پکڑ لی ہے ، دو دن قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والے ترین گروپ کے اجلاس میں علیم خان بھی شریک ہوئے اور گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ناراض رہنماوں کو منانے کا ٹاسک سونپا۔

Leave a Comment