کیپٹن صفدر نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟سابق وزیراعظم نے داماد نے خود ہی بتادیا

Advertisements

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی بہو عائشہ کو شادی پر کیا تحفہ دیا انہوں نے خود ہی بتادیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔ایک صحافی نے
جب ان سے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا کہ شادی پر اتنے اخراجات کس نے کیے تو کیپٹن صفدر نے کہا ہم صوفی اور پیروں فقیروں کی اولاد ہیں لاکھوں میں مریدین ہیں۔ ہمارے گھر تو روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔ اس میں ابہام کیا ہے پیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے ۔ ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا میں نےاسے لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی ہے۔ جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے اور سب کی بیٹیوں کو اللہ اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment