حکومت نے 3برسو ں میں ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا؟پی ٹی آئی نے اعتراف کر لیا

Advertisements

اسلا م آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزارت قومی صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں ادویات کی قیمتوں میں دو اعشاریہ سات سے تین اعشریہ نو فیصد اضافہ ہوا، دو ہزار انیس میں ادویات سات سے دس فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ جبکہ دوہزار بیس میں ادویات کی قیمتوں میں پانچ
اعشاریہ ایک سے سات اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی وزارت قومی صحت کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا۔وزارت قومی صحت نے تحریری جواب کے ذریعے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ کورونا کے علاج کے لیے درکار انجکشن کی قیمت میں تین مرتبہ کمی ہوئی ہے،بائیس اکتوبر دو ہزار بیس کو انجکشن کی قیمت نو ہزار دو سو چوالیس روپے تھی، سات دسمبر دو ہزار بیس کو قیمت کم ہو کر پانچ ہزار چھ سو اسی روپے ہو گئی اور بائیس ستمبر دو ہزار اکیس کو انجکشن کی قیمت 3967.34 روپے ہو گئی۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment