لاہور (نیوز ڈیسک) سموگ میں اضافہ تاحال سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔ رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 13 دسمبر کو طلب کر لی گئی۔کانفرنس میں سموگ کے باعث 15 دسمبر تا 16 جنوری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا ۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
کانفرنس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں شریک ہوں گے۔اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 9 دسمبر کو ہونا تھی۔وزرائے تعلیم کی ذاتی مصروفیت کے باعث آج کانفرنس کا انعقاد نہ ہوسکا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ