لاہور (ویب ڈیسک) تحریک تالبان کیلئے فنڈ ریزنگ کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کو بری کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے داوڑ خان کی اپیل پر سماعت کی۔ مجرم داوڑ خان عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ پراسکیوشن تحریک تالبان سے تعلق
کا ایک بھی ثبوت ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کر سکی۔ سی ٹی ڈی نے ملزم سے فنڈ ریزنگ کی بابت رسید بک برآمد کی لیکن سی ٹی ڈی نے تحریک تالبان کیلئے فنڈ دینے والے ایک بھی شخص کو شامل تفتیش نہیں کیا۔ سی ٹی ڈی نے ٹرائل کے دوران جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پیش نہیں کی۔ صرف رسید بک کی غیرمصدقہ برآمدگی کی بنیاد پر کسی بے گناہ کو سزا دینا ناانصافی ہے۔ فرانزک نہ کروانا بھی سی ٹی ڈی کی غفلت اور بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی بحث سننے کے بعد مجرم داوڑ خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ سی ٹی ڈی نے تحریک تالبان پاکستان کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے کے الزام میں داوڑ خان کو 2 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ