فرح خان کا اصل نام کیا ؟ کس پرواز سے بیرون ملک روانہ ہوئیں؟؟ ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) خاتون اول بشرا بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان کی امیگریشن تصویر بول نیوز کو موصول ہوگئیں ہیں۔ اس حوالے سے حاصل کی جانے والے شواہد کے مطابق فرح خان غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے لاہور سے 3 اپریل کو دبئی روانہ ہوئیں ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے فرخ خان کی فرحت شہزادی کے نام سے روانگی کی
تصدیق کی کی ہے۔ فرخ خان کے شوہر احسن اقبال جمیل اکیس مارچ کو لاہور سے غیر ملکی پرواز سے امریکہ چلے گئے ہیں جو کہ غیر ملکی پرواز ٹی کے 715 سے روانہ ہوئے ہیں۔ امیگریشن حکام کے مطابق فرح خان اور احسن اقبال جمیل پر بیرون ملک سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ فرح خان اور انکے شوہر پر اپوزیشن اور علیم گروپ کی جانب سے مبینہ کرپشن کے الزام لگائے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اپوزیشن نے فرح خان پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے بنانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ واضح رہے خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچیں تھیں، فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کےالزامات عائد کیے ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز بھی ہیں مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment