بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے!! عوام میں خوف وہراس

Advertisements

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر
جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ میں کراچی میں بھی 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگومیں کہا تھا کہ کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment