وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں بیرونی سازش تھی یا نہیں ؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) عدم اعتماد میں بیرونی سازش سے متعلق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ
ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کےالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے۔ عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ خط کے حوالے سے تحقیقات کے دوران سیکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتائج پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیکر اس حوالے سے ایک دھمکی آمیز خط بھی بطور ثبوت پیش کیا تھا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment