تحریک انصاف کے ایک اور بڑے رہنما نے استعفیٰ دیدیا

Advertisements

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے ختم ہونیوالی عمران خان کی حکومت کے بعد استعفوں کی لہر جاری ہے ۔ سندھ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے گورنر مستعفی ہو چکے ہیں اور اب بلوچستان کے گورنر ظہور آغا نے بھی استعفا صدر مملکت کو بھجوادیا ہے۔اس طرں اب تک 4 صوبوں کے گورنر عمران خان سے اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔
اب صرف پنجاب کے گورنر باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی منتظر ہے اگر تحریک انصاف کے نامزد امید وار چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہو جاتے ہیں تو غالب گمان یہ ہی ہے کہ موجودہ گورنر عہدے پر قائم رہیں گے ورنہ پنجاب کے گورنر عمر سر فراز چیمہ بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ 16اپریل کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا حکم دے چکی ہے۔

Leave a Comment