پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا!!!اہم رہنما نے استعفیٰ دیدیا

Advertisements

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ۔ آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا اورچیف وہپ عامر ڈوگر کو استعفیٰ ارسال کیا جس میں لکھا کہ وہ کچھ نا گزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری
نہیں رکھ سکتے۔ ، درخواست ہے کہ استعفیٰ کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افئیر مقرر کیا گیا تھا۔وہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آفتاب صدیقی نے حلقے میں گیس بحران سے متعلق بھی وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا جس میں ان کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment