زرتاج گل کا سسرال کون سے مشہور خاندان سے ہے؟جانیں ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

Advertisements

پاکستان میں ایسے کئی سیاست دان ہیں جو کہ ٹاک شوز کی بدولت مشہور ہیں لیکن وہ اپنے علاقے میں بھی چرچہ میں رہتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ نہ صرف ایک اعلٰی
خاندان سے تعلق رکھتی ہیں بلکہ سیاست میں بھی اپنے علاقے والوں کو ممطمئن کر رہی ہیں۔نومبر 1984 کو بنوں میں پیدا ہونے والی زرتاج گل نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی جبکہ گریجویشن ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں کی۔ زرتاج گل نہ صرف تعلیم کے میدان میں آگے تھیں بلکہ گھر میں بھی سب کی آنکھ کا تارا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ والد گل شیر خان ہر موقع پر بیٹی کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اس وقت زرتاج گل پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ میں شامل ہیں اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔پشتون گھرانے سے تعلق رکھنے والی زرتاج گل وزیر احمد زئی قبیلے سے ہیں۔ جبکہ 2010 میں شادی کے بعد زرتاج گل ڈیرہ غازی خان آ گئیں اور وہیں رہائش اختیار کر لی ہے۔زرتاج گل ہفتے میں تین دن اپنے حلقے میں گزارتی ہیں جبکہ باقی دن اسلام آباد میں آفس میں، اس دوران حلقے کی مکمل رپورٹ بھی دیکھتی ہیں اور مسائل بھی سنتی ہیں۔زرتاج گل کے حلقے میں ایک علاقہ ہے جو کہ اخوند چوک کے نام سے جانا جاتا ہے، دراصل یہ علاقہ مارکیٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسی طرح اس حلقے میں ڈیرہ غازی خان کی پہلی اخوند مسجد بھی قائم ہے۔ جبکہ 1902 کا پہلا اسلامی اسکول بھی یہی واقع ہے، زرتاج گل ان تمام اہم مقامات اور مقدس عمارتوں کی دیکھ بھال کے حوالے کافی سنجیدہ ہیں۔ زرتاج گل بتاتی ہیں کہ میرے دادا سسر کئی سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں، جبکہ ان کے
سسرال کی کئی زمینیں حکومت کو دی گئی تھیں۔ زرتاج بتاتی ہیں کہ اس علاقے میں ان سسرال کی کئی دکانیں موجود ہیں، لیکن میری کوئی بھی نہیں۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے کی پہلی جامع مسجد بھی ہم نے بنوائی تھی، جس میں پہلی بار جمعے کی نماز ہوئی تھی۔ زرتاج بتاتی ہیں کہ ان کے دادا سسر کی عقیدت حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری سے تھی، چونکہ دادا سسر کی کوئی اولاد نہیں تھی، ان صوفی بزرگ نے دادا سسر کو مشورہ دیا کہ تم مسجد اور اسکول بناؤ، اللہ تمہیں اولاد دے گا۔ وہ بتاتی ہیں کہ تقریبا 50 سال کی عمر میں دادا سسر کی اولاد ہوئی تھی۔ جبکہ زرتاج گل کے شوہر ہمایوں اخوند بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور وہ بھی فعال کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اہلیہ اور شوہر کی مصروفیات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب ایک مرتبہ مارننگ شو میں زرتاج گل مہمان تھیں، تو اچانک ان کے شوہر کو کال پرلیا گیا تھا مگر بتایا نہیں گیا تھا کہ کال پر آپ کے شوہر ہیں، اور زرتاج کافی دیر کر شوہر کو انجان شخص سمجھ کر بات کرتی رہیں۔ دراصل ان کی مصروفیات کی وجہ سے دونوں سیاست میں زیادہ فعال رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی زرتاج اپنے علاقے کے حوالے سے معلومات شئیر کرتی رہتی ہیں۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں زرتاج نے اپنے علاقے می کارکردگی سے متعلق خبر اور تصاویر اپلوڈ کی۔ اس ٹوئیٹ میں زرتاج گل نے اپنے علاقے کی پہلے اور بعد کی تصاویر شئیر کی اور بتایا کہ پہلے یہ علاقہ کیسا تھا اور اب کیسا ہو گیا ہے۔

Leave a Comment