وزیر اعظم نے غریب اور کم تنخوا ہ دار طبقے کو خوشخبری سُنا دی

Advertisements

میرا پاکستان، میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم” کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اپنا گھر نہیں بنا سکتا۔عام آدمی کو گھر ملنے سے بڑی تبدیلی آئے گیپاکستان میں تنخواہ دار طبقے کیلئے کسی حکومت نے اس طرح نہیں سوچا،ملک میں ایلیٹ مائنڈ سیٹ نے بہت نقصان پہنچایا ، وزیر اعظم عمران خان نے
تقریب سے خطاب میں کہا کہ پچھلے ادوار میں ایک طبقہ امیراوردوسرا وقت گزرنے کےساتھ غریب ہوتاگیا،اسکیم سے پہلی بار کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کا موقع ملے گا،معیشت آگے بڑھنے پر سبسڈی میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں تنخواہ دار طبقے کو ہر بینک گھر بنانے کے لیے قرضہ دیتا ہے اور ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ حکومتیں عام لوگوں کا سوچتی ہی نہیں ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ہم یکساں نصاب کی طرف جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں فیصلہ کرنے والے اپنے علاج کے لیے یا تو پرائیویٹ اسپتال جاتے تھے یا پھر بیرون ملک چلے جاتے تھے۔ چین سپر پاور اس لیے بنا کیوں کہ انہوں نے نچلے طبقے کا سوچا۔ اگر چھوٹے سے طبقے کو سہولیات میسر ہوں گی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بھارت میں بھی امیر اور غریب میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کا موقع ملے گا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ملک کو اوپر لے کر جائے گا۔ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی سبسڈی میں بھی اضافہ کریں گے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment