سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کیوں کیا تھا؟ حریم شاہ نے کھل کر بتا دیا

Advertisements

کراچی (نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا رواں برس پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ غلط نکلا جس کا حریم شاہ نے اعتراف بھی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے
کیا تھا ۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں نے رواں برس جون میں ہی شادی کی تھی، لیکن بلال شاہ سے کی تھی، اب بلال شاہ کون ہیں اس کی وضاحت وہ ابھی بھی نہیں دینا چاہتیں۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس جون میں سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا اور اسمبلی تک حریم شاہ کی شادی کی باتیں پہنچ گئی تھیں۔ جبکہ صوبائی وزراء کی جانب سے بھی وضاحتیں سامنے آئی تھیں لیکن اب حریم شاہ نے اس دعوے کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی خود ہی کرلیا ہے۔حال ہی میں دئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے جبکہ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں۔عمران خان نڈر اور بے باک ہیں، ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں اوجب بھی کسی سے ملتے ہیں عاجز اور انکساری سے ملتے ہیں ، اگر کوئی پاکستمخالف بات کرے تو ان کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سخت جواب بھی دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مجھے عمران خان کی وجہ سے پسند ہے اور بلاول بھٹو کی وجہ سے مجھے
پیپلز پارٹی پسند تھیشیخ رشید بھی مجھے پسند ہیں۔ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل جوان ہے۔ پی ٹی آئی میں پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے عمران خان تو پسند ہیں ہی لیکن ان کے علاوہ مجھے پی ٹی آئی میں شاہ محمود قریشی بھی بہت پسند ہیں۔پیپلز پارٹی میں بے نظیر بھٹو صاحبہ میری پسندیدہ تھیں۔ اپنے شوہر کی ذرائع آمدن سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ یہ ایف بی آر کا کام ہے، اگر پیسے پر نظر رکھی تو ایسے لگے گا کہ میں نے پیسے کے لیے شادی کی ہے لہٰذا ابھی محتاط ہو کر چلنا پڑے گا بعد میں تو سب کچھ میرا ہی ہے۔ حریم شاہ نے اپنی شخصیت سے متعلق کہا کہ نام کسی انسان کی شخصیت پر کافی اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ نام منتخب کرتے ہوئے سوچنا اور سمجھنا چاہئیے، انسان حالات و واقعات سے سیکھتا ہے ، لہٰذا میں نے بھی ایسے ہی سیکھا ہے۔میں دبنگ ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی جبر یا زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ منہ کی کھائے گا۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے سیر و تفریح کے لیے ایسی جگہیں پسند ہیں جہاں قدرت کو دیکھنے کا مزہ آئے۔

Leave a Comment