اداکارہ فضا علی بھکاریوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر کہاں لیجاتی ہیں؟ جان کر آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائیگا

Advertisements

بھکاری بھی انسان ہیں۔ ان کا بھی خیال کرنا چاہیے۔ ہمارے ہاں پیشہ ور گداگر زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہر کوئی خوشی سے کام کرے۔ کچھ مجبوری کے تحت بھی اس کام کو اپناتے ہیں۔ ہمیں ہر کسی کو عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ فضاء علی نے بھی اپنے حالیہ انٹرویو میں بھکاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں سگنلز پر جو
بھکاری ہیں میں ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے جاتی ہوں گھمانے پھرانے، ہم ساتھ گھومتے پھرتے ہیں، آتے جاتے ہیں۔ وہ سب میری اور میری بیٹی دونوں کے دوست ہیں۔ اتنا مزہ آتا ہے۔ مون مارکیٹ سے ڈیفنس تک کا رستہ مجھے آتا ہے۔ اس لیے وہاں پر جتنے بھی بھکاری آتے ہیں وہ سب میرے جاننے والے، میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ہم 4 مہینے میں 5 مہینے میں جاتے ہیں، وہاں سے گھوم پھر کر آتے ہیں۔ وہ سب اگر پھول بیچ رہے ہوتے ہیں تو سب مجھے پھول فری میں دے جاتے ہیں، کوئی اخبار بیچتا ہے تو وہ جا کر دے آتا ہے۔ پھر اگر ان کو کہیں کسی دوسرے سگنل پر جانا ہوتا ہے تو وہ میری گاڑی کا پہچھے سے دورازہ کھول کر بیٹھ جاتے ہیں کہ فضاء یہاں چھوڑ دو، وہاں چھوڑ دو، آگے اتار دینا فضاء ہمیں۔ایسا ایک مرتبہ میری بہن کے سمانے بھی وہا وہ کراچی سے آئی ہوئی ہے آج کل۔ اس کے ستاھ یہ حادثہ ہوا، ایسے ہی بھکاری گاڑی میں آ کر بیٹھ گیا اور اس نے کہا یار فضاء مجھے آگے اتار دینا، تو میری بہن نے کہا کہ ایک بیگر بھکاری تمہیں یار بول رہا ہے اور وہ بھی ایسے، تو میں نے کہا کہ ہاں میرے دوست یار ہیں۔

Leave a Comment