انا للہ وانا الیہ راجعون!! پاکستان کے مشہور قوال انتقال کر گئے

Advertisements

کراچی(نیوز ڈیسک ) مشہور قوال زمان ذکی تاجی کراچی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مشہور قوال زمان ذکی تاجی اتوارکوکراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے۔زماں ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، اچانک طبعیت ناساز ہونے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔بین الاقوامی
شہرت یافتہ قوال زماں ذکی تاجی کی نماز جنازہ آج(پیر)بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پر ادا کی جائے گی۔زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا، یہ نظر میرے ییر کی اور روبرو یار شامل ہیں۔

Leave a Comment