بھارتی معیشت مکمل تباہ 7600 ارب روپے کا خسارہ ۔۔۔ ڈالر کی مقابلے بھارتی روپیہ کتنے کا ہو گیا؟ پورا بھارت ہل کر رہ گیا

Advertisements

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی معیشت بری طرح ڈگمگانے لگ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا 7600ارب کے خسارے میں چل رہی ہے جبکہ ایک بھارتی ائیرلائن جیٹ ائیرویز نے خسارے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن لپیٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی

بھی بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کاریں بنانے والی بھارتی سرکاری کمپنی ’مارتی‘ بند ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں سے 10 لاکھ افراد کو نکالے جانے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت بھارتی اسٹاک مارکیٹ زوال کی طرف جا رہی ہے جبکہ بھارتی روپیہ بھی اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ لاکھوں ملازمتیں ختم جبکہ بڑی بڑی کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔بھارت میں بڑے بڑے کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال سے بھارتی معیشت پر بھی برے اثرات پڑے ہیں اور مودی سرکار کے پالیسی تھنک ٹینک کے مطابق بھارت کو جس اقتصادی سست روی کا سامنا ہے اس کی مثال پچھلے ستر سال میں نہیں ملتی۔بھارتی حکومت کے پالیسی تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگانڈیا کے وائس چیئرمین راجیو کمار کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس وقت جس اقتصادی سست روی کا سامنا ہے اس کی مثال پچھلے 70 سال میں نہیں ملتی۔لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے،مہنگائی میں بے حد اضافہ، ٹیکسوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی اور جی ڈی پی گروتھ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ کئی عالمی ادارےبھارت کی معیشت کی تباہی کا عندیہ دے رہے ہیں، خود بھارتیحکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اس سال یکم اپریل سے 15 اگست تک کے درمیان براہ راست ٹیکس ریونیو میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ یہ شرح کم ہو کر 4.7 فیصد ہو گئی حالانکہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یہ شرح 9.6 فیصد تھی اور مطلوبہ شرح تو 17.3 فیصد ہے۔

Leave a Comment