تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہو نگی ۔۔۔؟ نوٹیفکیشن جاری

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون تا14 اگست تک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نےصوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم جون تا14 اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ پہاڑی مقامات پر موسم گرما کی تعطیلات16 جولائی سی29 جولائی تک ہوں گی ۔شہریوں سمیت طلباء و طالبات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس دفعہ جہلم سمیت صوبے بھر کے لاکھوں طلبا اور اساتذہ کو رمضان المبارک کے مہینے میں شدید گرمی کے باوجود اسکول و کالجز میں ہی گزارنا ہونگے ،جبکہ عید الفطر گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہی آئے گی ۔

Leave a Comment