جہانگیر ترین کا ایک اور کھڑاک ۔۔۔۔ ایسی شخصیت کو تحریک انصاف میں شمولیت پر قائل کر لیا جو کسی کو آسانی سے ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتا تھا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان سے نااہلی بھی جہانگیر ترین کو پاکستان کی سیاست سے آؤٹ نہ کر سکی۔ جنرل الیکشنز کے بعد سبھی نے دیکھا کہ کس طرح جہانگیر ترین نے آزاد حثیت سے جیتنے والے امیدواروں کو اپنی بھرپور کاوشوں سے پی ٹی آئی میں شامل کیا اور اب

لگتا ہے کہ جیسے جہانگیر ترین کی طرف سے پی ٹی آئی کے لئے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ تھما نہیں ہے کیونکہ اب پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر قریشی بھی موجود تھے۔ پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 268 سے ن لیگ کے ملک غلام قاسم نے 30492 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29278 ووٹ لے سکے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار طارق محمود تھے جو صرف 7249 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Leave a Comment