رسوائی و ذلت مودی کا مقدر بن گئی۔۔۔۔ پیرس پہنچتے ہی سکھوں اور کشمیریوں نے بھارتی وزیر اعظم کو گھیر لیا، پھر کیا ہوا؟ فرانسیسی حکومت کو نئی پریشانی کا سامنا

Advertisements

پیرس (نیوز ڈیسک) ذلت بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا مقدربن گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کے دفتر پہنچنے پر مودی کے خلاف سکھ اور کشمیری برادری نے پاکستانی برادری کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم جب یونیسکو کے دفتر پہنچے تو انہیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جموں کشمیر حریت پارٹیز نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جمعہ کو حریت رہنما عبد الحمید لون احتجاجی مظاہرے کو لیڈ کر رہے تھے ۔حریت رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر میں ایک بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر فورا مداخلت کرے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری عوام کے مفادات پر ڈاکہ ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، کرفیو، پابندیوں، گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے۔ فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔مظاہرے میںیورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظممودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرے میںیورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک کامیاب کارڈ کھیلا گیا ہے جس میں انہہوں نے مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے پوری دنیا میں مقیم سکھ کمیونٹی کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے

Leave a Comment