جنید صفدر اپنی دُلہن کو لے کر کہاں جا پہنچے؟ جس نے دیکھا بس دیکھتا ہی رہ گیا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور اوپن پولو کپ چمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھا۔ جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کے ہمراہ پولو گرائونڈ پہنچے تو منتظمین اوردیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں کی جانب سے نو
بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمن نے اپنے دوستوں کا ساتھ بیٹھ کر پولو کا فائنل میچ دیکھا اور گپ شپ بھی کی ۔اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں جنید صفدر کو پولو گراؤنڈ میں لوگوں سے خوش گپیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنید صفدر سے ملاقات کرنے والوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر ان کی تعریف بھی کی۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری رہیں، جنید صفدر کی بارات کی تقریب 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ ان کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوئی۔14 دسمبر کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جب بارات لے کر عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس سے سیف الرحمان فارم ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ شہباز شریف تھے۔اپنی بارات پر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہی دکھائی دیے۔ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس پر پہنچنے کے بعد اسٹیج پر بھی شہباز شریف جنید صفدر کے ساتھ بیٹھے رہے، تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شرہف بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں۔ جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا۔دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمان نے بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔

Leave a Comment