بریکنگ نیوز!!ایک اور سرکاری چھٹی کی منظوری دیدی گئی

Advertisements

پنجاب اسمبلی نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اسمبلی میں قرار داد رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا معایہ اعظم طارق نے پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے جب خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خدمات، فضائل و مناقب کا ذکر عام
کیا جائے اور ان کے قائم کردہ اصولوں کوکہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر تشکیل دینے کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے تسلیم کرتے ہوئے اپنایا جائے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی قوم کو خلفائے راشدین کی خدمات و فضائل سے روشناس کروانے کیلئے کم از کم ان کے ایامِ وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ جنوری 2022 میں 22 جمادی الثانی سنہ 1444ھ کے مطابق خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرکے ریاست مدینہ کے عنوان پر حکومتی سربراہی میں پروگرام منعقد کیے جائیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment