اسمارٹ لاک ڈاؤن یا صرف تعلیمی ادارے بند؟؟؟ فیصلے کی گھڑی آگئی

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی اجلاس ، اجلاس میں بیماری کے ٹرینڈز کا جائزہ سمیت کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی
وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔دوسری جانب این سی او سی اجلاس، اجلاس میں بیماری کے ٹرینڈز کا جائزہ سمیت کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سیکی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔سندھ حکومت نے 12 سال سے بڑے بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے، ترجمان کمشنر کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بازاروں، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا اور کہا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے سکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

Leave a Comment