سیٹزن پورٹل پر شکایات،100 برس پرانا مسئلہ دنوں میں حل ہو گیا

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دس دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا۔ شکایت کرنے والے شہری کو سو سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا
کہ میری دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر سو سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی، سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے کہا کہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے ہمارے نام منتقل کر دی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment