قومی ہیرو کی تذلیل نعمان نیاز کو مہنگی پڑی ، پی ٹی وی نے پروگرام کی میزبانی چھیننے کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا،

Advertisements

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ہیرو اور دنیا کے فاسٹ ترین باولر شعیب اختر کے ساتھ بد تمیزی کرنے کے معاملے پر پی ٹی وی نے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا ہے جس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے میزبانی کے فرائض ثناء میر اور ڈیوڈ گروور کو سونپ دیئے ہیں ۔تفصیلات
کے مطابق شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی پر کیئے جانے والے سلوک پر تمام پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک زبان ہو گئے ہیں اور انہوں نے کافی غم و غصے کا اظہار بھی کیا ، جس کے بعد اب تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی سابق مایہ ناز کپتان ثناء میر اور ڈیوڈ گروور کو میزبانی کے فرائض دیئے گئے ہیں ۔ جسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب سابق سپیڈ سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو شعیب اختر نے کہا ہے کہ جب ہندوستان چھوٹی چھوٹی باتیں اور تکبر کرے گا تو پھر اس کے ساتھ یہی کچھ ہو گا ،اگر بھارت نے ورلڈ کرکٹ کھیلنی ہے تو پھر اسے دوسروں کی عزت کرنا پڑے گی ،نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد مجھے لگتا ہے کہ افغانستان بھی بھارت کو نہیں چھوڑے گا ،اگر افغانستان ٹاس جیت گیا تو وہ انڈیا کو نہیں چھوڑے گا اور ہندوستان کی شامت آ جانی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment