’’اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آ سکتی ہے‘‘ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز دعویٰ

Advertisements

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے،اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا
کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے،اگلے دو سے تین دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائیگی،پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے،صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کسے کیا ملے گا؟اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا آپ کو سب کچھ بتادیں؟ اتنا کافی ہے کہ اب اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment