’’مجھے نوکری کون دے گا؟مجھے آج تک کسی نے کوئی نوکری کیوں نہ دی ؟‘‘ سبزی فروش خاتون نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

Advertisements

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سبزی فروش رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سےسبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔بھارتی خاتون نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے
۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر یہاں سبزی فروشوں کوتنگ کرتے ہیں۔خاتون سے جب ان کی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ اسکالر رہ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔دوسری جانب دولہا 2 کا پہاڑا نہ سنا سکا ،دلہن کا شادی سے انکار ، بارات واپس چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع مہوبا کے گائو میں دولہن کی ضد کے آگے دولہا نہ ٹک سکا ، بارات واپس چلی گئی ۔ شادی کے موقع پر دولہن کو دولہا کی تعلیمی قابلیت پر شک ہو گیا اس نےفرمائش کر دی کہ دولہا سب کے سامنے دوکا پہاڑا سنائے دولہے کے ناکامی کے بعد دلہن نے مالا پہناننے سے انکار کر دیااور منڈپ سے نیچے اتر گئی ۔ مقامی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوںخاندانوں کے چند افراد شامل تھے۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا کو باراتیوںکیساتھ خالی ہاتھ واپس جانا پڑا ۔

Leave a Comment