سات دن میں تمام گناہ چھوٹ جائیں گے ، گناہوں کے دلدل سے نکلنے کا بےحد مجرب اور آزمودہ وظیفہ

Advertisements

ایک ولی کامل کا وظیفہ بتاتے ہیں۔ جن کی برکت سے انشاءاللہ سات دن میں تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اگر آپ گناہوں میں دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ آپ بہت کوشش کرتے ہیں ان گناہوں کے دلدل سے لیکن آپ نہیں نکل سکتے ہیں۔ آپ کا نفس آپ کے قابومیں نہیں ہے۔ شیطان بار بار آپ کو گناہوں کی طرف کھینچتا ہے۔ آپ
نہ چاہتے ہوئے بھی گناہ کرلیتے ہیں۔ انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو نیکی کی ہدایت عطافرمادے گا۔ آپ گناہ چھوڑ دیں گے اور نیکی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ میں گناہوں سے باہر نکلوں۔ لیکن شیطان مردود باہرنہیں نکلنے دیتا۔وہ آپ کو اپنی طر ف کھینچتا ہے اور گناہوں میں ایسی لذت پیدا کردیتا ہے۔ وہ ایسی رنگینیاں دکھاتاہے کہ انسان نہ چاہتاہوا بھی گناہ کر بیٹھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے معافی کے دروازے کھول رکھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے:اے میرے بندوں تو دن رات اتنے گناہ کر کہ آسمان کی چھت کو لگا دے ۔اور سچے دل سے کہے میری تو بہ میں تجھ کو معاف کردوں گا۔ایک چھوٹی سی بات بتاتا ہوں کہ جو نیکی کی ہدایت ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ بن مانگے نہیں دیتا ہے اللہ تعالیٰ ہر چیز انسان کو نوازتا ہے بن مانگے بھی دے دیتا ہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اےمیرے بندے میں تجھے نیکی کی ہدایت نہیں دوں گا جب تک تو خو د نہیں مانگے گا۔ یہ ایک مجرب عمل ہے ایک ولی کامل کا عمل ہے انشاءاللہ بہت سے لوگوں سے اس سے فائدہ حاصل کیا ہے اللہ پریقین کرکے کریں گے انشاءاللہ آپ بھی اس سے فائدہ حاصل کریں گے۔ اس عمل کو ایسے کرنا ہے۔ روز رات سونے سے
پہلے کمرے کا دوازہ بند کرکے دورکعات نفل کے پڑھنے ہیں۔ اور پہلی رکعت میں ثناء ، سورت فاتحہ اور کوئی بھی سورت پڑھ کر دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد کوئی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کوئی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں۔ جو بھی یا د ہو اس کو پڑھ سکتے ہوں۔ دو رکعات نفل پڑھ کر یوں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے۔ اے اللہ ! میں بڑا بدبخت ہوں ، نالائق ہوں ، پاپی ہوں،سخت گناہگا ر ہوں اور ان گناہوں کو ترک کرنے کے لیے میری ہمت کافی نہیں ہے۔ اے اللہ ! تومد د گا ر ہے تو میری مدد فرما۔ مجھے نیکی کی راہ پر چلا۔ مجھے نیکی کی ہدایت عطافرما۔ آپ نے یہ الفا ظ کم ازکم چار سے پانچ مرتبہ یہ الفاظ دہرانے ہیں۔ آپ یہ ترکیب ایک ہفتے میں کرکے دیکھیں انشاءاللہ ایک ہی ہفتے میں آپ کے تمام گناہ چھوٹ جائیں گے۔ چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں۔ چاہے صغیرہ ہوں چاہے کبیرہ ہوں۔ جب انسان ہمت کر لیتا ہے کسی کام کے کرنے کے بارےمیں تو اس کام میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل ہوجاتی ہے۔ یہ ایک آسان عمل ہے حاجتوں کو دور کرنے کےلیے، مسئلوں کو ختم کرنے کے لیے ہم ہر وظائف کرتے ہیں۔ لیکن اپنے گناہوں سے بچنےکےلیے کوئی وظائف نہیں کرتے۔ آپ ایک مرتبہ اس عمل کوضرور آزمائیں۔

Leave a Comment